
- Advertisement -
بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی کے ساحل پر نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے، ساحل پر موجود امدادی رضاکاروں نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ترجمان ایدھی فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں،جن کی شناخت ابراہیم اور سعد کے نام سے ہوئی ہے، ابراہیم لیاقت آباد اور متوفی سعد گلبرگ کا رہائشی ہے۔