
- Advertisement -
ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں مسلح افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پیرکوہ میں ہوٹل پر حملے کانوٹس لیکر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں مسلح افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرڈیرہ بگٹی منتقل کردایگیا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اافیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب الحسن سمیت دیگر انتظامیہ آفیسران بھی ہسپتال پہنچ گئے ،اسسٹنٹ کمشنر نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیکر تفتیش شروع کردی ۔دریںاثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے ہوٹل میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے بم حملے کے واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر طلب ہے ،انہوں نے کہاکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں،واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہاکہ امن و امان اور ملکی استحکام خراب کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔