سریاب میں طویل لوڈشیڈنگ کیوں؟کیا ہمارے علاقے کیسکو کے صارف نہیں؟ ایم پی اے احمد نواز بلوچ ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی
سریاب سے سوتیلا رویہ بند کیا جائے. کیسکو چیف سے ملاقات میں شدید اظہار برہمی
- Advertisement -
کوئٹہ(پی بی 30) تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ضلعی صدر کوئٹہ ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے احمد نواز نے ہنگامی طور پر چیف کیسکو سے ملاقات کی.انکے ہمراہ پارلیمانی لیڈر ایم پی اے ملک نصیرشاہوانی,ایم پی اے بابو رحیم بھی تھے. احمد نواز بلوچ نے چیف کیسکو سے کہا کہ سریاب میں شدید لوڈشیڈنگ کیوں. کیا ہمارے حلقے کیسکو کے صارف نہیں. اس طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سریاب میں عوام کی زندگی اجیرن ہوگی ہے.معمولات متاثر ہو رہے ہیں. لوگ احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں. لہذا سریاب کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنانے سے گریز کیا جائے. چیف کسیکو نے کہا کہ کل سےطویل لوڈشیڈنگ کو کم کرکے پرانے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ پر بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی.