
- Advertisement -
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے میٹروپولٹین عملے وآفیسران پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی دار الحکو مت کوئٹہ میں روزانہ کی بنیادوں پر جاری صفائی ودیگر کے علاوہ ویب پورٹل پرعوام اور تاجر برادری کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے حل پر بھی بھرپور توجہ دی جائیں ،شہر کوروایتی خوبصورتی لوٹانے اور صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے جلد ایک اور منصوبہ متعارف کرایاجائے گاجسے شہرکی خوبصورتی اور صفائی میں واضح تبدیلی نظرآئے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کے روز میٹروپولٹین کارپوریشن کے آفیسران کے ساتھ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کاکہناتھاکہ چھٹی کے دن اس اہم اجلاس کو طلب کرنے کا مقصد وزیراعظم کی ہدایت پر ویب پورٹل پر کی جانے والی تاجربرادری اور عوامی شکایات کے حل پر غور وحوض کیاجائے ،انہوں نے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی شیڈول سے ہٹ کرپورٹل پر آنے والے شکایات کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر احکامات دیں تاکہ ایمرجنسی کمپلینٹس پر ہمارا فوکس رہے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکیں ،انہوں نے کہاکہ شہر کی روایتی خوبصورتی کو لوٹانے اور صفائی نظام میں بہتری کیلئے جلد ایک بہتر منصوبہ متعارف کرایاجائےگاتاکہ اس سلسلے میں بہتری لائی جاسکے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے علاوہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے آفیسران وعملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ شہر میں صفائی سمیت دیگر مسائل کا حل عوامی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے اور ہماری کوششیں تب بارآور ثابت ہوسکتی ہے جب ہمیں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہو،انہوں نے صفائی ودیگر امور سے متعلق روزانہ رپورٹس پیش کرنے کی بھی آفیسران کو ہدایت کی کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ بھرتی جائے اجلاس کے دوران تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مختلف امور زیرغورا ٓئے اور اس مسئلے کے حل کیلئے بھی آفیسران کو ہدایات دی گئی ۔