بی این پی کے زیراہتمام شہید میر یوسف عزیز مگسی کے 84ویں برسی کی مناسبت سے ریفرنس کا انعقاد

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عظیم سیاسی بلوچ قوم پرست رہنماءشہید میر یوسف عزیز مگسی کے 84ویں برسی کی مناسبت سے بی این پی ضلع کوئٹہ کی جانب سے بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس مگسی جرگہ ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ریفرنس کی صدارت عظیم بلوچ سیاسی رہنماءمیر یوسف عزیز مگسی کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری تھے تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید میر یوسف عزیز مگسی کی بلوچ سرزمین اور بلوچستان کیلئے عظیم قربانیوں ‘ سیاسی سوچ و فکر ‘ جدوجہد اور سیاست کی قربانیوں کے اعتراف و احترام میں کھڑا ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری خالد شاہ دلسوز ‘ ثناءمسرور بلوچ ‘ ملک فرید شاہوانی ‘ شکاری عبدالستار بلوچ ‘ ثناءاللہ کھیازئی نے خطاب کرتے ہوئے عظےم قوم پرست رہنماءمیر یوسف عزیز مگسی کے بلوچوں کو متحد و منظم کرنے ‘ شعوری جدوجہد کی طرف راغب کرنے اور سامراجی قوتوں کے توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عظیم قربانیوں پر زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچ قوم کے سیاسی معاشی اور معاشرتی حقوق کیلئے جدوجہد اور بلوچ سماجی میں فرسودہ قبائلی نظام کے خاتمے ‘ سماجی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بلوچ قومی سیاست اور جدوجہد کو جدید تعلیم اور تربیت کے ذریعے سے جمہوری انداز میں مہ وقت جدوجہد میں مصروف عمل تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.