
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پیش امام کی لاش برآمد کرلی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے بارگ ٹاپ کے قریب ویرانے سے ایک شخص کی لاش برآمد کرکے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت مولوی غلام مصطفی کنہ کلی شیر علی پنجپائی کے نام سے ہوئی جو جولڈی دشت میں مسجد میں پیش امام تہے ، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش 3 روز پرانی ہے ۔ اس سلسلے متعلقہ انتظامیہ مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات کررہی ہے ۔