دکی:مکان پر چھاپہ 190کلوگرام افیون برآمد

0

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ نے تحصیلدار دکی سردار عبدالمجید جوگیزئی ، نائب تحصیلدار اللہ ڈیوایا،رسالدار میجر لیویز علی محمد شادوزئی اور رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شب خفیہ اطلاع ملنے پر ہم نے لونی کے علاقے کلی سگھر میں ایک مکان پر چھاپہ کے دوران190کلو افیون برآمد کرلی گئی ہے،افیون مکان کے بیٹھک میں رکھی گئی تھی جوکہ بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی ،انہوں نے کہا کہ برآمد ہونے والی افیون کی قیمت لاکھوں روپے ہےںمالک مکان چھاپہ پڑنے سے پہلے مکان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھابرآمد ہونے والے افیون کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.