
- Advertisement -
صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے سریاب روڈ اور پود گلی چوک پر لڑا ئی جھگڑےکے 2واقعات میں خا تون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ مستونگ کے علا قے کھڈ کو چہ میں ایرانی تیل لے جا نے والی گاڑی میں سوار 2افراد حادثہ کے بعد گاڑی میں لگنے والی آگ کے با عث جا ن بحق ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے سر یا ب کے علا قے کلی حق آباد میںگھریلو رنجش کی بنا پر جھگڑے میں خا تون سلیمہ زوجہ محمد اکبر جا ن کی با زی ہا ر گئی جن کی نعش کو ایدھی ایمبو لنس کے ذریعے سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیاجہاں اسے ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات متعلقہ پولیس کر رہی ہے ۔ادھر کو ئٹہ کے پو د گلی چو ک پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میںایاز شاہ ولد شاہ محمد قوم جمالی جاں بحق جبکہ مصور زخمی ہو گیا ہے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال میں جاں بحق شخص کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی اداد دی جا رہی ہے واقعہ سے متعلق پولیس مزید کا رروائی کر رہی ہے ۔دوسری جا نب ضلع مستونگ میں کھڈ کو چہ کے مقام پر بلو چستان ہوٹل کے قریب ایرانی تیل لے جا نے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلوں نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لیا لیا جس کے با عث گاڑی میں مو جو د 2افراد جھلس جا نے کی وجہ سے جا ن کی با زی ہا ر گئے جن کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ کو قا بو کیا ۔