تھری اے الائنس نے بلوچستان کی عوام کے اربوں روپے لے کر رفو چکر ،متاثرین سکتے میں

0

- Advertisement -

صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ اور صو بے کے مختلف شہروں کی عوام کے آسان منا فع کے ذریعے راتوں رات امیر بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا ،عوام کو لوٹنے کے اعتبا ر سے بلو چستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا ہے۔ نجی کمپنی کا مالک بلو چستان کی عوام کے اربوں روپے لے کر رفو چکر ہو گیا ۔تھری اے الائنس کے ما لک ملزم کاشف قمر کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹان میں مقدمہ درج کر لیا گیا، زندگی بھر کی جمع پونجی لٹنے پر بلو چستان کے مختلف اضلا ع اور شہروں کے لو گ سکتے میں، متاثرین کا حکومت سے کمپنی کے حکام کے خلاف فو ری کا رروائی کا بھی مطا لبہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ملزم کاشف قمر اور ان کی ٹیم نے صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ ،سبی ،لو را لا ئی سمیت صو بے کے مختلف اضلا ع میں پہلے تھری الائنس کے نا م سے دفاتر اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و دیگر قائم کئے جہاں وہ عوام کو مو ٹر سائیکل کے لئے 23ہزار روپے جمع کر نے کے بعدما ہا نہ 3ہزار روپے منا فع دینے کا ڈیل کر تے اور ہر ما ہ بعد سر ما یہ کا ری کر نے والے شخص کی جمع شدہ رقم میں 3ہزار روپے ما ہا نہ کا اضا فہ کر دیا جا تا اور اسے یہ کہا جا تا کہ وہ چند ما ہ انتظار کر لے بعد ازاں اسے نئی مو ٹر سائیکل دی جا ئے گی اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے کمپنی کا کاروبا ر دن دگنی رات چوگنی ترقی کر نے لگا اور ساتھ ہی لو گوں کو فریج اور دیگر آئٹمز کے لئے بھی سر ما یہ کا ری اور منا فع کا سلسلہ شروع ہوا تا ہم اس وقت لو گوں کو دھچکا لگا جب مارچ کے مہینے میں سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کاروبارکی نوعیت واضح نہ ہونے پر کمپنی تھری الائنس کمپنی کو نوٹس جاری کیا اور اس سلسلے میں کمپنی سے وضاحت طلب کی بلکہ اس سلسلے میں سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحمٰن نے کو ئٹہ میں تجا رت سے وابستہ افراد کے ساتھ اجلاس میں شہریوں کو متنبہ کیا تھاکہ تھری الائنس کمپنی کی رجسٹریشن مو ٹر سائیکلوں کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے نا م پر کی گئی ہے مگر اب کمپنی مو ٹر سائیکلوں کی امپورٹ،ایکسپورٹ کی بجا ئے کسی اور راستے پر چل پڑی ہے اس لئے اب کمپنی کے خلا ف عوامی شکا یا ت آنے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے جس پر سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی کے حکام کو شو کا ز نوٹس بھی جا ری کئے ہیں اس کے بعد کمپنی نے نوٹسز کا جواب دینے کی بجائے نام تبدیل کرکے بولان موٹرز کے نام سے اپنے کاروبار کو دوام دیا جس پر ایس ای سی پی نے8اپریل کو کمپنی کودوبا رہ نوٹس جاری کیا تاہم کمپنی نے اس کا بھی جواب نہیں دیا، اس دوران بہت سے لو گوں نے آسان منا فع کے لا لچ میں آکر اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بھی کمپنی کے ساتھ لگا دی ،اس سلسلے میں اصل حقائق تب عوام کے سامنے آنا شروع ہو ئے جب کو ئٹہ کے شہریوں اربا ب حسن ،اسما عیل خان،محمد علی نے پولیس تھا نہ جناح ٹاﺅن میں ایف آئی آر کے لئے درخواست دی کہ کمپنی مالک کاشف قمر کو انہوں نے 27لاکھ سے زائد رقم دوسروں سے قرض لیکر دی مگر اب اصل رقم نا ہی ان کا منا فع دیا جا رہا ہے بلکہ ملزم فرار بھی ہو سکتا ہے جس کے بعد ما لک کے رفو چکر ہو نے سے متعلق میڈیا پر خبریں آئی تو متاثرین نے گزشتہ روز کو ئٹہ میںبا قاعدہ دھرنا بھی دیا ، بعد ازاں کمپنی کے نہ صرف کو ئٹہ میں بلکہ دیگر اضلا ع سبی ودیگر میں بھی قائم دفا تر اوراسٹورز بند کر دئیے گئے پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس سی پی کی جانب سے کیس نیب اور ایف آئی اے کو بھجوایا جا چکا ہے جبکہ متاثرین کے کوائف جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکے۔واضح رہے گزشتہ دنوں سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار آف کمپنیز کمپنی رجسٹریشن آفس کو ئٹہ کی جا نب سے کو ئٹہ کے مقا می اخبا رات میں ایک اشتہار مشتہر کیا گیا تھا جس میں عوام کی تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ مذکورہ کمپنی کے ساتھ سر ما یہ کا ری سے با ز رہے بلکہ جنہوں نے رقوم جمع کرا ئی ہے وہ اشتہار چھپنے کے 7دن کے دوران اپنے نا م و دیگر ثبوت و دستا ویزات ان کے پا س جمع کروا دیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.