ماشکیل: ایف سی کی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی

ماشکیل ایف سی کی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی۔ 73 ونگ تافتان رائفلز نے ماشکیل کے نواحی علاقے میں منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 490 کلوگرام افیون اپنے قبضے میں لے لی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ عمدہ کوالٹی افیون افغانستان کے راستے سے لا کر ملک کے مختلف حصوں میں پہنچانے کا منصوبہ تھا جو ایف سی نے بروقت کاروائی کر کے خاک میں ملا دیا۔ یہاں یہ بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ تفتان رائفلز ہمہ وقت منشیات کے خلاف آپریشنز میں پیش پیش ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close