کیسکو کے زیراہتمام 11مئی کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

0

- Advertisement -

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں بروزہفتہ11مئی کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجےنئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام کیسکوسریاب ڈویژن کے دفترسریاب روڈکوئٹہ میں بروز ہفتہ11مئی کو بوقت صبح11بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ اسی طرح کیسکو خضدارسرکل کے تحت ایکسین خضدارڈویژن کے دفتر خضدار شہر میں ، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م ایکسیئن کیسکو نصیرآبادڈویژن کے دفتر میں، پشین سرکل کے تحت ایکسین پشین ڈویژن کے آفس میں، کیسکولورالائی سرکل کے زیراہتمام ایکسین لورالائی ڈویژن کے دفترمیں جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت گوادراربن سب ڈویژن کے دفترگوادرشہرمیںبوقت صبح11بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔ کھلی کچہر ی میںآپریشن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجےنئر زاپنے متعلقہ ایگزیکٹو انجےنئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریونیو آفیسرز کے ہمراہ صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کےلئے موقع پر ہی اقدامات کریں گے ۔لہٰذاکیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات یعنی بلوںکی درستگی ، غلط میٹرریڈنگ ، نئے کنکشنز کی فراہمی میں تاخیر اور بجلی سے متعلق دیگرمسائل کے حل کےلئے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کریں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ فوراًکیاجاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.