
- Advertisement -
خضدار شہر میں مچھروں کی بہتات سے ملیریا کے مرض میں اضافہ، شہریوں اور سماجی تنظیموں کا مچھر مار اسپرے کرنے کا مطالبہ۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خضدارشہر میں مچھروں کی بہتات ہوگئی، مچھروں کی افزائش کے باعث خضدار میں ملیریا کا مرض پھیل گیا ہے۔ اس سلسلے میں سول اسپتال خضدار اور شہر کی لیبارٹری کے انچارج نے بتایا کہ 52 سے 30 مریض روز ملیریا میں مبتلا ہورہے ہیں اور اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ملیریا کے مرض میں اضافے کی بڑی وجہ گندگی کے ڈھیر اور جوہڑ ہیں۔ اس سلسلے میںجمعیت علماءاسلام (نظریاتی) کے امیر جماعت مولانا عبدالغفور کرخی نے ڈپٹی کمشنر خضدارسے مطالبہ کیا ہے کہ خضدارر شہر میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے۔گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی بہتات سے ملیریا پھلینے میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔خضدار شہر اور قرب وجوار ملیریا کی نظرِ کرم اور مہربانیوں سے یکسر محروم ہے۔چند سال قبل گرمیوں میں ملیریا سے بچا¶ کیلیئے اکثر اسپرے کیا جاتا تھا، مگر گزشتہ دو برسوں سے عوام اس سہولت سے محروم۔