
- Advertisement -
دکی میں لیویز کی ایک سو 10 خالی پوسٹوں پر بھرتی کے لئے ہونے والے دوڑ کے دوران 15 امیدورا بے ہوش ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لیویز فورس میںسپاہی کی ایک سو 10 خالی آسامیوں کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیویز سمیع اللہ کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر دکی اعجاز احمد جعفر اور سلیکٹینگ کمیٹی کے ممبران اسسٹنٹ کمشنر دکی میران بلوچ کے زیر نگرانی لیویز فورس کی سپاہی کی 110 خالی آسامیوں کے لئے دوڑ کے مقابلوں کا انعقاد یونائٹڈ اسٹڈیم میں ہوا۔اس موقع فرمان خان, ایس پی دکی محیب اللہ کاکڑ,رسالدار میجر لیویز علی محمد شادوزئی,رسالدار اسرار احمد ترین اور سپرنٹنڈنٹ اے سی عبدالخالق زرکون نے بھرتی کے عمل میں حصہ لیا۔جس میں 900 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔دوڑ کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے دوڑ لگانے والے 15 سے زائد امیدوار گرکر بے ہوش ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر سول ہسپتام دکی منتقل کردیئے گئے۔دوڑ کے لئے 2 کلومیٹر ٹریک کا راستہ 12 منٹ میں طے کرنے کا ہدف مقررتھا۔دوڑ کے دوران سینکڑوں امیدوار اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔گروپ وار دوڑ میں پہلے,دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کی دوبارہ دوڑ کا مقابلہ کرکے فرسٹ,سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن معلوم کی گئی۔دوڑ میں پہلا پوزیشن ناصر افغان فٹبال کلب کے نامور کھلاڑی مہر اللہ ناصر نے حاصل کی۔دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے ٹیسٹ اور انٹرویو بھی لئے گئے جبکہ انکا قد اور چھاتی بھی معلوم کی گئی۔