عدم توجہی کے باعث واشک کے عوام آج میں پتھر کے زمانے کی زندگی گزار رہے، زابد ریکی

0

- Advertisement -

جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے ریگستان اور صحراﺅں میں زندگی بسر کرنے والے بچے اور بچیاں خوراک کی کمی کا شکار ہیں واشک کے باسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم آج میں پتھر کے زمانے کی زندگی گزار رہے واشک ضلع میں حکومتی فنڈز کا درست استعمال نہ ہونے کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا گیا انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی اہل واشک کی خدمت کے لیئے وقف کی ہے واشک کے ہر فرد کی تکلیف کو اپنا درد سمجھتا ہوں انھوں نے کہا کہ ایم پی اے منتخب ہوتے ہی ہر فورم پر واشک میں ہونے والے ظلم زیادتی و ناانصافیوں کے خلاف بولتا رہا ہوں انھوں نے کہا واشک میں سڑکوں کی حالت ابتر ہے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ریگستان اور صحراﺅں میں رہنے والے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں بھوک و افلاس نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہے واشک کے عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہو حاجی زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے عوام نے جس امید اور توقع کے ساتھ ہمیں منتخب کی عوامی اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاﺅںگا انھوں نے کہا کہ واشک میں بے روزگاری عام ہے حکومت وقت واشک کے لیئے خصوصی پیکج کا اعلان کرکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.