
- Advertisement -
کیسکو خالق آباد منگچر کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈان مختلف فیڈر سے 12ٹرانسفار مرز اتار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خالق آباد منگچر کیسکو کا گرینڈ آپریشن گزشتہ روز ہوا آپریشن ایس ای سرکل خضدار فاروق افغان کے اہدیت پر ایکسین قلات واجہ منظور بلوچ کے نگرانی میں ایکٹنگ ایس ڈی او خالق آباد منگچر سردار زادہ بشیر احمد محمد شہی ایل ایس مالک شاہ ایوب بلوچ نعیم بنگلزائی میر احمد شاہوانی اور لیویز فورس کے ہمراہ سٹی فیڈر اولڈ غلام جان فیڈر نیو زردعبداللہ فیڈر کوہک فیڈر میں کریک ڈاون کرتے ہوئے ان فیڈرو سے 12 نادہندگان کے ٹرنسفارمر اتار کر اپنے ہمراہ لے گیا اس دوران ایکٹنگ ایس ڈی او کیسکو خالق آباد منگچر سردار زادہ بشیر احمد محمد شہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک زمیندار بل جمع نہیں کرتے اس کے خلاف کارروائی کیا جائے گا اور غیر قانونی کنکشن اور کنڈا سسٹم کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنا جرم ہیں زمیندار اور گھریلو صارفین اپنا بل بروقت جمع کرے اور غیرقانونی کنکشن اکنڈا سسٹم سے پرہیز کریں بصورت دیگر کیسکو ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔