نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاءجائے

0

- Advertisement -

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان محمد عابد جاوید جمعرات 25 اپریل کو صبح ساڑھے 10سے دن ایک بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاءجائے گی۔عوام الناس کی راہنمائی کے لئے مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تاہم سائلین سے کہا گیا ہے کہ کھلی کچہری میں زاتی نوعیت کے مسائل لانے کے بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیسز سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.