وزیراعظم عمران خان کا ہزارہ برادری کے وفد سے ملاقات، ہزار گنجی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

- Advertisement -
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے وفد سے ملاقات کی اور ہزار گنجی دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کوئٹہ کے موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان،گورنر امان اللہ خان یاسین زئی، صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ کی موجودگی میں ہزارہ برادری کے وفد کے مسائل کوسنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اقدامات کرے گی۔