صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے،رابد ریکی

جمعیت علمااسلام کے صوبائی رہنماءو رکن بلوچستان اسمبلی حاجی میرزابدعلی ریکی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت نوماہ گزرنے کے باوجود بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کی واضح مثال پی ایس ڈی پی 2018۔19 فنڈ کالیپس ہونا ہےجبکہ 2019۔20 کے بجٹ میں اب صرف ایک ماہ رہ گیاہے اور صوبائی حکومت نے عدالت عالیہ سے پی ایس ڈی پی فنڈمیں اسٹے لیا ہے بلوچستان ملک کا سب سے زیادہ پسماندہ ترین صوبہ ہے موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے پسماندگی اور غربت ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے مزیدفنڈز لینے کےبجائے پی ایس ڈی کے مد میں ملےفنڈز کولیپس کرکے اپنی نااہلی ثابت کرچکا ہے۔صوبے کےجگ ہنسائی کاسبب بن رہےہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت کوبلوچستان کےعوام کودرپیش مسائل سے کوئی سروکار نہیں جس کی وجہ سے صوبہ مزیدپسماندگی کی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے صوبائی حکومت اخلاقی جرآت کامظاہرہ کرکےمستعفی ہوجائے اور حقیقی سیاسی پارٹیوں کوحکومت کرنے کاموقعہ دیں۔ انھوں نے کہاکہ چندہ ماہ قبل صوبائی حکومت نے یہ شوشہ چھوڑا کہ تمام ایم پی ایز کو10۔10کروڈ روپے ترقیاتی مدمیں دینگے مگرتاحال اس پر عمل درآمدنہیں ہوا موجودہ حکومت صرف شوشےچھوڑنے میں ماہرہے مگرعملی کاموں کے حوالے سے تاحال صفر کارکردگی پیش کی ہےانھوں نے کہاکہ واشک نہ صرف صوبے کا بلکہ پورے ملک کاپسماندہ ترین ضلع ہے جہاں اکسویں صدی میں لوگوں کو تعلیم۔،صحت اور پینے کاصاف پانی تک میسرنہیں ہے ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ فنڈزنہیں ملےفنڈز مگرگزشتہ 25 سے 30 سال تک واشک کے عوام پرمسلط رہنے والےسابق عوامی نمائندےنے کرپشن ہی کرتے رہے تھے ۔واشک میں کرپشن کےسوا کچھ بھی نہیں ملتا مجھے منتخب آٹھ ماہ ہونے کو ہیں لیکن ترقیاتی مد میں ہمیں فنڈز تاحال نہیں ملے اگرمجھے ترقیاتی فنڈز ملے تومیں سابق نمائندوں کو دکھاونگاکہ عوام کی خدمت کیسے کی جاتی ہے۔انھوں نے کہاکہ میں نے اسمبلی فلورپروزیراعلیٰ بلوچستان کو دعوت دی کہ وہ واشک کادورہ کرکےپسماندگی کاخودجائزہ لے میرے کریڈٹ پربالکل نہیں بلکہ وزیراعلی اپنے کریڈٹ پرجائیں اور واشک میں ترقیاتی کام کرواکرواشک کی پسماندگی دورکرنے میں کردار ادا کرے، واشک کوصوبےکےدیگراضلاع کے برابرلانے میں کردار ادا کرے انھوں نے کہاکہ آنےوالے دور میں جمعیت علمااسلام اپنے اتحادیوں کےساتھ مل کرحکومت بنائیگی ان خیالات کااظہار زابد ریکی نے جے یوآئی نوشکی کے ضلعی راہنما حافظ عبداللہ گورگیج کے رہائش گاہ پراپنےاعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں شریک رہنماوں اور کارکنوں سےبات چیت میں کئے اس موقعے پرصوبائی ناظم انتخابات مولوی عبدالخالق مری، آغافضل الرحمان شاہ،ضلعی امیرشیخ الحدیث قاری غلام نبی ودیگر موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close