
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مساجد کے علما و خطبا نے کہا ہے کہ شب برات نجات کی رات ہے بارات کی رات نہیں،اس رات پٹاخے پھوڑنے اور شور شرابہ کرنا درست اقدام نہیں بلکہ شب برات کو مسلمان موقع غنیمت جان کر اپنی گناہوں پر توبہ استغفار اور امت مسلمہ کے لئے نجات کی دعا کریں کیونکہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کی خاص وجہ اللہ کی ناراضگی ہے اس وقت اسلامی دنیا میں کشت و خون اور تباہی کی خاص وجہ امت مسلمہ کا احکامات الہی اور حضور کی تعلیمات سے روگردانی ہے ،انہوں نے کہا کہ شب برات مسلمانوں کے لئے جہنم کی آگ سے نجات کے لئے موقع غنیمت ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ اس رات کو لوگ پٹاخے پھوڑنے اور حلوہ و دیگر کھانے تیار کر کے غلام غپاڑہ کرتے ہیں جو کہ جائز نہیں اس رات کو نجات کا ذریعہ بنایا گیا ہے اسی لئے لوگ اسے نجات کا موقع جان کر اللہ کی عبادت کریں اور اپنی و امت مسلمہ کی گناہوں کی بخشش کا سامان کریں،علما و خطبا کا کہنا تھا کہ مسلمان شب برات میں عبادت کریں یہ ان کی گناہوں کی معافی اور رمضان المبارک کا بہتر انداز سے استقبال کی مانند ہو گا انہوں نے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی توبہ کی بھی تاکید کی اور کہا کہ اس وقت جس تباہی اور بربادی کا مسلمانوں کو سامنا ہے اس کی خاص وجہ مسلمانوں کی جانب سے احکامات الہیہ اور نبی آخر الزمان کی تعلیمات سے روگردانی ہے اس سے نجات توبہ و استغفار اور احکامات الہیہ اور حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے نماز جمعہ کی اجتماعات میں ملک و قوم اور صوبے کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔