بلوچستان:حادثات و واقعات بچہ سمیت3افراد جاں بحق

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ ،مغربی بائی پاس اور لنک سریاب روڈ پر ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ کلی الماس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سعید الرحمن نامی بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیاجن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجسے بعد ازاں ورثاءکے حوالے کردیاگیا اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔دوسری جانب جمعہ کے روز مغربی بائی پاس پر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص عتیق ولد عبدالکریم جان کی بازی ہار گیاہے جبکہ شان ولد یعقوب زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہیں ۔دریںاثناءلنک سریاب روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.