کانووکیشن کا دن طلباءوطالبات والدین اور اساتذہ کی محنت کا ثمر کا دن ہوتا ہے، گورنر بلوچستان

0

- Advertisement -

جامعہ بلوچستان کے سہولویں کانووکیشن2019 کا انعقاد جامعہ بلوچستان کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی تھے۔ اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، تعلیمی ماہرین، والدین اور طلباءو طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔جامعہ بلوچستان کے سالانہ تقسیم اسناد میں گورنر بلوچستان نے پی ایچ ڈی، ایم فل، گولڈ میڈلسٹس اور فارغ التحصیل طلباءوطالبات میں ڈگریاں تقسیم کئے۔تقریب سے گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کا دن وہ دن ہے جو طلباءوطالبات ان کے والدین اور اساتذہ کی محنت کا ثمر کا دن ہوتا ہے۔ یہ جامعہ بلوچستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے جنہوں نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیا ہے۔ اور یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس تقریب کا حصہ ہوں اور میں تمام طلباءو طالبات کو انکی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ کہ تمام فارغ التحصیل طلباءو طالبات ملک اور قوم کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جامعہ بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کو سرہاتا ہوں اور جامعہ کے وائس چانسلر اور اسٹاف کے کاوشوں کو سرہاتا ہوں کہ انہوں نے بروقت جامعہ کے کانووکیشن کا انعقاد کیا۔ اور انہوں نے جامعہ کے سب کیپسز کے افتتاح کو سراہا اور اسے جامعہ کے لئے اعزاز کرار دیا کہ جامعہ اس کم مدت میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام فارغ التحصیل طلبہ کو اپنے ایک نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد دی اور کامیابی کی دعا کی۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے تمام ڈگری اولڈرز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباءو طالبات کانووکیشن میں ڈگری کی صورت میں محنت کا پھل وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا مادر علمی ادارہ ہے ۔ جامعہ بلوچستان جو کہ ملک اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک اہم ادارہ ہے ۔ جو صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس کی شاخیں صوبے کے مختلف علاقوں میں سب کیمپسز کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔ جامعہ بلوچستان صوبے کے غریب طلبہ کو تعلیم کے مواقع بھی مہیا کررہا ہے جو کہ جامعہ کے اسکالر شپ فنڈ سے ان کے اخراجات اٹھائے جاتے ہیں۔اور یہ جامعہ بلوچستان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ جامعہ نے کانووکیشن کا انعقاد اپنے مقررہ وقت پر کیا۔ جامعہ بلوچستان جو کہ ایچ ایی سی کے ٹاپ یونیورسٹی میں شمار ہوتا ہے۔ سال 2013میںجامعہ بلوچستان میں طلبہ کی تعداد3000 تھی جبکہ اب طلبہ کی تعداد بڑھ کر 15000ہوگئی ہے۔جامعہ بلوچستان ملک کے یونیورسٹی رینکنگ میںچوتھے نمبر پر ہیں اور انشاءاللہ جامعہ بلوچستان کو مزید ترقی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ اور جامعہ بلوچستان کو مالی حوالے سے اور بھی مظبوط کرنا ہوگا تاکہ جامعہ کے طلباءو طالبات کو تمام سہولیات سے آراستہ کریں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے مستفید ہوں اور جامعہ بلوچستان مختلف پروگرامز میں کثیر تعداد میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کروارہے ہیں۔ اور جامعہ بلوچستان کے چانسلر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے حال میں میں جامعہ میں ٹی وی اسٹیشن اور ریڈیو ایف ایم اور جنگل باغ کیمپس کا افتتاح کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.