مستونگ:مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم 11افراد جاں بحق18زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ18زخمی ہوگئے ہیں ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری میں کراچی سے آنے والی مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو مستونگ اور نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے تاہم بعد ازاں 10 شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین کے علاوہ سعید خان ، شیر آغا ولد میر آغا ، محمد رسول ولد عبدالحکیم ، محمد خان ولد خدائے نظرسکنہ سریاب روڈ کوئٹہ ، خان آغا ولد گل آغا ، سردار خان ولد خدائے نظر اور 3 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں خاتون حاجرہ زوجہ خان محمد ، زیتونہ زوجہ سید خان ، گلسیمہ ، محدم حسین ولد شوک خان ، محمد شکیل ولد ابراہیم ، نبی بخش ، منظور احدم ولد اللہ بخش ، غلام حیدر ، خان محمد ولد محمد عالم کے علاوہ ایک خاتون اور 7 بچے بھی شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں سے اکثر کا تعلق ایک ہی خاندان ہے جو کہ کراچی کے علاقے ملیر سے ضلع عبداللہ تعزیت کے لئے جارہے تھے ۔ جاں بحق افراد کی نعشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں مزید کاروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.