شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، صدر مملکت عارف علوی

0

- Advertisement -

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ، امن ومان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے ،شہداءکے لواحقین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ، ہم سب مسلمان ہیں مل کر ایک دوسرے کے تحفظ کے لئے کام کرنا چاہےے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹاﺅن میں واقعہ امام بارگاہ میں گزشتہ روز ہزار گنجی خود کش حملے میں جاں بحق افراد اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس سے قبل وہ ہزار گنجی خود کش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ بعد ازاں صدر عارف علوی آج کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں واقع امام بارگاہ پہنچے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی مزاج پرسی کی ۔ میڈیا اور دھماکے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں شہداءکے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے یہاں آیا ہوں ، ہزار گنجی سانحہ پر مجھے ذاتی طور پر تکلیف پہنچی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے رات کو پیغام بھیجا کہ میں آج ہر صورت یہاں پہنچوں ۔ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے،ہر ممکن کوشش کریں گے کہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو اس کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مزید کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداکے لواحقین کےلئے معاوضے کااعلان کیاگیاہے تاہم انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ ،شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے جس کے بارے میں حکمرانوں سے آخرت میں بھی سوال کیا جائے گا ۔ انہوں ہزارہ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں نفرتیں پیدا ہو جاتی ہیں وہاں نفرتیں جنم لیتی ہے ۔ جس طرح مغرب میں لوگوں کے درمیان نفرت سے پوری قوم تباہ ہوگئی مجھے فخر ہے اس بات پر کہ پاکستانی عوام اسے سے محفوظ ہے ۔ پاکستان آئین کا آئین ہر اقلیتوں سمیت ہر انسان کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،شہدا کے لواحقین سے ہمدردی ہے، ملک کے لیے ہر فرقے کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں ، ہمیں مل کر ایک دوسرے کے تحفظ کےلئے کام کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ پر مجھے ذاتی طور پر تکلیف پہنچی ہے کہ انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر عطاءکریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.