فاتحہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں باسیوں کا شاندار استقبال

0

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں باسیوں نے شاندار استقبال کیاکپتان سرفراز احمد سے مداحوں نے ملاقات کی، پی ایس ایل کے گانے پر کھلاڑیوں نے ہلہ گلہ کیا، اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔گزشتہ روز گلیڈی ایٹرزکی ٹیم وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ پہنچی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں فاتح کھلاڑیوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر گشت کیا۔کپتان سرفراز احمد سے مداحوں نے ملاقات کی، پی ایس ایل کے گانے پر کھلاڑیوں نے ہلہ گلہ کیا، اس موقع پر شائقین کرکٹ نے ان پر پھول بھی نچھاور کیے۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا شاندار استقبال ہوگا، ٹیم آئندہ بھی جیت کر اسی طرح قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں بہت ہی اچھا ایونٹ تھا، یہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کمانڈرسدرن کمانڈر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے سرفراز احمد نے کوئٹہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے انہوں نے ہمارا آج صبح استقبال کیا وہ قابل دید ہے، ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگا، ہم دوبارہ کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے چیمپئن بنیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا یادگار لمحہ تھا لیکن اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے بات کی جائے تو بلوچستان ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں کم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسی بات کی خوشی ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے اور جب یہاں آئے تو لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.