
- Advertisement -
پی ایس ایل فور جتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئی ٹیم کے اونر ندیم عمر اور کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں کوئٹہ ایئر پورٹ صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ،صوبائی مشیر بشریٰ رند،کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر حکام نے شاندار استقبال کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئی ٹیم کے اونر ندیم عمر،منیجر عظیم خان ،کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی ان کے ہمراہ تھے کوئٹہ ایئر پورٹ پر صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ ،صوبائی مشیر بشریٰ رند،کمشنر کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،ایڈ منسٹریٹر کوئٹہ سمیت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔