
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے رکنی میں زادین کے قریب سے 2سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاہے ،لاشوں کو شناخت اور ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔ڈی ایس پی بارکھان حاجی محمد زمری کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے رکنی سے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی تینوں لاشوں کو سول ہسپتال رکنی منتقل کردیئے گئے ،پولیس کے مطابق تینوں افراد کو سرپرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاہے پولیس کے مطابق تینوں افراد کے لاشوں کی شناخت ان کے جیب سے برآمدکی گئی شناختی کارڈز کے ذریعے کی گئی ہے جن میں علم الدین ،نظام الدین ولد بشیر احمد آپس میں سگے بھائی اور ساکنان ڈاکخانہ کڑءشموزئی درابن ڈیرہ اسماعیل خان ہیںجبکہ تیسرے شخص کی شناخت رضا خان ولد دریا خان ساکن کوئی بارہ غربی ڈاکخانہ درازندہ ایف آر ایف ڈیرہ اسماعیل خان کے نام سے ہوگئی ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔