
- Advertisement -
دالبندین کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ سے ٹینکر ڈرائیور جاں بحق جبکہ کلینر زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ دالبندین کے نواحی علاقے ڈھڈر میں پیش آیا جہاں اجنبی مسافر نے گن پوائنٹ پر ڈرائیور کو لوٹنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ سے ڈرائیور شاہ بیگ جان بحق جبکہ کلینر ہدایت اللہ زخمی ہوا جس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی،زخمی کلینر ہدایت اللہ کے مطابق انہوں نے اجنبی مسافر کو پدگ میں مقامی ہوٹل سے ہوٹل مالک کی درخواست پر گاڑی میں بٹھایا جس کی منزل دالبندین تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی راہگیر نے پرنس فہد اسپتال دالبندین پہنچایا جہاں طبی امداد دی گئی۔ لاش کو بھی پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔لیویز فورس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مبینہ ملزم کی تلاش شروع کردی۔بعض ذرائع کے مطابق مطابق ملزم کی شناخت ہوگئی ہے جس کی گرفتاری جلد ہی ممکن ہوسکتی ہے۔