بلو چستان کے علا قے ڈیر ہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپر یس کے قریب بم دھماکے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق سات افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے جعفر ایکسپر یس کی پانچ بو گیاں بھی پٹری سے اتر گئی جان بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق سندھ اور پنجاب سے بتایا جاتا ہے
- Advertisement -
پولیس کے مطابق روالپنڈی سے کو ئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جب ڈیر ہ مراد جمالی ربی کینال کے قریب پہنچی ٹریک پر نصب باردی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ کیا گیا جس کے باعث ٹرین کی پانچ بوگیا ں پٹری سے اتر گئی دو خواتین سمیت چار افراد نے جاں بحق سات افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا و زیر اعلی بلو چستان صو بائی و زیر داخلہ نے ٹرین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کر نے کی ہدایت کی سیکورٹی فورسز نے دھماکے بعد علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دیا ریلوے حکام نے متاثر ہ ٹریک کو مرمت کر نے کے لئے کام شروع کر دیا بم دھماکے کے باعث کو ئٹہ سے کراچی اور روالپنڈی جانے والی ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہو گئی ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا