پنجگور: بم دھماکہ2افراد جاں بحق 9زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جب کہ9زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور7زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ دھماکا الیکٹریشن کی دکان کے باہر ہوا، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.