
- Advertisement -
حب ڈیم میں تین افراد ڈوب کر جاںبحق ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں واقع حب ڈیم میں تین افراد ڈوبنے سے جاںبحق ہوگئے ہیں ،موقع پر موجود افراد نے ڈوبنے والے تینوں افراد کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں ڈوبنے والے افراد کا تعلق ناردرن بائی پاس بروہی گوٹھ کراچی سے بتایا جاتا ہے جوکہ اپنے ددیگر ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے حب ڈیم آئے تھے۔