
- Advertisement -
بلو چستان کے جعفر آ بادشہر کے قریب 2تیز رفتار مو ٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا جا نے سے ایک ہی خا ندان کے 2افراد جا ن کی با زی ہا ر گئے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز جعفرآباد کے قریب روجھان جمالی روڈ میں2تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئےں جس کے نتیجے میں2افراد عبداللہ اور محمدخان موقع پرہی جاں بحق جبکہ ایک شخص سندیپ کمارشدید زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پرڈیرہ اللہ یار پولیس جائے وقوعہ پہ پہنچ گئی اور نعشوں و زخمی شخص کوڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا،مر نے والے افراد آپس میں چچا زاد بھا ئی بتا ئے جا رہے ہیں جن کا تعلق اوستہ محمد سے بتایا جا رہا ہے حادثے میں زخمی ہونے والے سندیپ کمار کو تشویش نا ک حا لت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفرکر دیا گیا ہے ۔