قلعہ سیف اللہ :تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ،1جاں بحق 7زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے مقام پر رائےونڈ جانے والی تبلیغی جماعت کی وین ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے ایک شخص جاںبحق جبکہ 7زخمی ہوگئے ہیں ۔لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے مقام پر ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ سے تبلیغی مرکز رائےونڈ جانے والی وین ٹائر برسٹ ہوجانے کے باعث حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کلی حبیب زئی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص مولوی محمد سلیمان جاںبحق جبکہ 7افراد رشید ،عین اللہ ،امین اللہ ،قدرت اللہ ،عبدالغفور،عبدالستار اور شیرین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امدادی دی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.