
- Advertisement -
بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہونے والے 46پاکستانیوں کو ایرانی حکام نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیاہے ۔لیویز کے مطابق گزشتہ روز ایرانی حکام نے 46ان پاکستانیوں کو جو بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہوئے تھے کو گرفتاری کے بعد تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیاہے بتایاجارہاہے کہ مذکورہ افراد غیرقانونی طورپر یورپ جانے کی کوشش کے دوران ایرانی سرحدی حدود میں داخل ہوئے تھے ۔ایران بدرکئے جانے والے افراد سے لیویز پوچھ گچھ کررہی ہے ۔