
- Advertisement -
بلوچستان کے شہر خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے گلوکار غلام محمد ثاقب جان کی بازی ہارگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار میں مسلح افراد نے جھالاوان کمپلیکس کے قریب فائرنگ کرکے براہوی زبان کے گلوکار غلام محمد ثاقب کو قتل کردیا اور فرارہوگئے اس سلسلے میں متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے تاہم فوری طورپر واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔ قاتل کو تین گھٹنے کے دوران ہی لیویز اور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر)محمدالیاس کبزئی ،ایس ایس پی خضدار سید جاوید غرشین نے واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد وارث کھوکھر کی سربراہی میں لیویز اورپولیس پرمشتمل ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے براہوی زبان کے شاعر غلام محمد ثاقب کے قاتل نوربخش کو گرفتارکرلیاہے جس سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے انتظامیہ خضدار کے اعلیٰ حکام کاکہناہے کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گابلکہ امن وامان کو سبوتاژ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔