بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کےلئے کام جارہی ہے، کیسکو

0

- Advertisement -

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کےلئے کیسکوکی ٹیمیں کام کررہی ہیں اس سلسلے میں برفباری سے متاثرہ زیارت، خانوزئی، قلعہ عبداللہ اورگلستان کے علاقوںمیں جزوی طورپربجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ لورالائی سرکل میں برف باری کی وجہ سے 11KV زرغون غر، کواس، زندرہ، ورچوم اورچوتیر،کان مہترزئی اورخانوزئی کے کئی دیہات کے علاوہ پشین کے علاقہ برشورمیں بھی بارش کے باعث متعدد 11KVکھمبے گرنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے جس پر بھی کام شروع کردیاجائے گا۔ کیسکوترجمان نے کہاکہ منگچر، قلات، نال، خانوزئی ، گلستان ،پنجپائی، کردگاپ لورالائی ، سوراب،علی زئی ،حرمزئی میں 11KVکے متعدد فیڈروں سے فنی خرابی دورکرکے بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور اب تک ان علاقوںمیں تقریباً 70فیصدسے زائد حصوںکو بجلی بحال کردی گئی ہے۔ کیسکوترجمان نے مزیدکہاکہ تربت، پنجگوراوربلید ہ میں بارش کی وجہ سے فنی خرابی سے متاثرہونے والے فیڈروںپر کام جاری ہے جبکہ ان علاقوںمیں گرے ہوئے کھمبوںکی بھی جلد مرمت کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔ تاہم کیسکونے بارش اور برف باری سے متاثرہ علاقوںمیں بجلی کی بندش پر متعلقہ تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.