- Advertisement -
نوشکی ڈاک انام بوستان میں بور نالہ میں طغیانی کے باعث متعدد گاوں زیر آب آ گئے سیلاب کے وجہ سے مختلف گاوں میں مکانات منہدم ھو گئے ہیں اور لوگ کھلے آسمان تلے ریٹ کے ٹیلوں پر پناہ لی ھوئی ہے زرعی فصلوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے ڈاک انام بوستان میں تمام زمینی راستے بند ہے اور آبادیوں کے چاروں طرف پانی جمع ہے تاہم۔کوئی انسانی جانوں کا کوئی نقصان نہیں ھوا ہے صوبائی حکومت نے محکمہ پی ڈی ایم اے نے نوشکی میں آج ایف سی بلوچستان ضلعی انتظامیہ کی توسط سے مشترکہ فضائی ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا بزریعیہ ہیلی کاپٹر متاثرہ۔گاوں میں خوراک ٹینٹ بستر برتن صاف پانی ادویات چھٹائی اور دیگر ضرورت کے سامان کو پہنچایا گیا کمشنر رخشان ڈویژن نصیر احمد ناصر کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء اظہر علی شیراز ڈپٹی۔کمشنر نوشکی عبدالرزاق ساسولی اور کمانڈر 110 لیفٹینٹ کرنل محمد آصف نے خود رسیکیو آپریشن کی۔نگرانی کی اور ایف سی اور لیویز کے جوانوں نے رسیکیو آ پریشن میں حصہ لیا اور متاثرہ دیہاتوں میں لوگوں کی مدد کی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال نے نوشکی میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا نوٹس لیتے ھوئے فضائی رسیکیو آپریشن احکامات جاری کیا تھا پاک فوج سول ایویشن کے ہیلی کاپٹر نے آج کلی ناصر خان کلی عبدالصمد کلی خیر بخش کلی جانو خان کلی درزی کلی بیدی کلی رشید کلی عبدالصمد کلی محمد خان کلی علی دوست لانڈی اور دیگر مقامات پر سیلاب میں گیرے ھوئے لوگوں کو سامان فراہم۔کی