مرکزی کال پر ریلوے پریم یونین کے صوبہ بھر میں بھارت مخالف مظاہرے

ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ کی کال پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے زندہ آباد پاکستان ڈے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی منایا گیا اس دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،چمن ، دالبندین، سبی سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کیئے گئے کوئٹہ میں موٹرسائیکل ریلی ریلوے اسٹیشن سے نکالی گئی جس کی قیادت پریم یونین کے صوبائی صدر ارشد یوسفزئی کر رہے تھے ریلی میں مزدروں کی بڑی تعداد شریک تھی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ،ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ارشد یوسفزئی ، عبدالمالک اچکزئی ، پیر جان بلوچ ، عطائ اللہ بلوچ ، عمران آغا ، ایوب ہاڑہ ، شاہ محمد بڑیچ سمیت دیگر نے بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کے بھر پور جواب کو سراہتے ہوئے کہا ملک بھر کے عوام کی طرح ریلوے کے محنت کش پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور دشمن کو نیست و نابود کرنے کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جنگی جنون میں پاگل ہوچکا ہے اور خطے کے امن کو تہہ وبالا کرتے ہوئے پاکستان پر جارحیت کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک سرزمین کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تھی جس کی پاکستانی ائیرفورس نے بروقت جرات اور بہادری کے ساتھ جواب دیا اور بھارتی جہاز کو تباہ کر کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا پاک فوج نے ہمیشہ پاک دھرتی کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا ہے ہم ہر مشکل وقت میں وطن عزیز کے دفاع اور ملک کی سلامتی کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب ملنے کے بعد پاکستان فوج کی صلاحیت کودنیا مان رہی ہے امن کی خوہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان اسلامی دنیا کا سپر پاور ہے اور مسلمانوں کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں مظاہرین نے اس موقع پر پاک فوج کے حق اور بھارتی جارحیت کےخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمنوںکے عزائم کو خاک میں ملائیں گے ریلوے کے محنت کش قائد پریم کی کال پر ملک کےلئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close