
- Advertisement -
جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے پاک ایران سرحد پر واقع سرحدی علاقہ ماشکیل میں پارٹی کارکنوں علاقائی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان خطے کے امن کو خراب کرنے کے لیئے کوشاں ہے واشک کے باسی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہے دی اسلام کے جذبے سے سرشار قوم جان کا نظرانہ دیکھکر مادر وطن کی دفاع کرینگے پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو دنیا میں پنا کی جگہ تک میسر نہیں ہو گی پوری قوم ہندوستان کے خلاف متحد ہو چکی ہے افواج پاکستان نے بھارتی دراندازی کا بروقت جواب دیکھکر قوم کے امنگوں کی ترجمانی کی ملکی دفاع کے لیئے سیاسی جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا قومی آواز ہے پاکستان کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج کے ساتھ ہیں اپنی وطن کی دفاع کے لیئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بھارت مسلم ممالک میں فسادات پھیلانے میں مصروف عمل ہے اور* *پاکستان کے خلاف سازشیں کرتی چلی آرہی ہے عمل کے بدلے ردعمل پاکستان کا حق ہے دنیا آگے نکل چکی ہے یہ وقت جنگ و جدل کا نہیں تاہم ہندوستان نے پاکستان پر زبردستی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو برصضیر میں ہندوستان کی بڑی غلطی ہو گی پاکستان اسلام کے نام پر بنا ملک ہے اور اسلام امن کا درس دیتا ہے امن کی بات کرنا کمزوری نہیں فتح کی نشانی ہوتی ہے عالمی دنیا نے ہندوستان کی جارجیت کو بہتر نگاہ سے نہیں دیکھا اور عالمی قیادت ہندوستان سے نالاں ہو گئی ہے۔