بلوچستان:واقعات ،حادثات و بم دھماکہ 2سمیت6افراد جاں بحق 4زخمی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور پشین میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں 2بچے سمیت 5افراد جاںبحق ،ایک شخص زخمی ،واشک میں بم دھماکہ 1شخص جاں بحق 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے بلوچستان کے علاقے واشک راغے بیرونٹ میں آئی ڈی بم دھماکے میں اقبال عرف چنگیز جان بحق ہو گیا ہےجبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے دھماکہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے خنجر کے وار کرکے ایک شخص محمد علی ولد چمن علی سکنہ ہزارہ ٹاﺅن کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ،لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔دوسری جانب چیھپا ذرائع کے مطابق کچلاک میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص گل خان ولد اخترمحمد جاںبحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔دوسری جانب ضلع پشین کے علاقے جان اڈہ کے قریب تیزرفتارمسافر کوچ نے مسافر کو کچل دیا جو موقع پر جاںبحق ہوگیا،انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے ۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔علاوہ ازیںخضدار کے نواہی علاقے فیروزآباد کلی گنگو میں محمد مرید کی چارسالہ بچی راج بی بی کھیلتے ہوئے تالاب میں گرنے سے جاں بحق ہوگی ۔لیویز ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔چمن کے علاقے محلہ مارملنگ میں ایک گھر کا دیوار گرنے سے ایک بچہ جس کا نام نعمان ولد نورمحمد قوم کاکڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا لیویز ذرائع کے مطابق دیوار بوسیدہ تھا اور دیوار گرنے کے باعث ہمسائے کابچہ جو وہاں پر کھیل رہاتھا وہ اس کی زد میں آگیا جبکہ لیویز فورس نے مزید تفتیش شروع کردی ۔ دریںاثناءکوئٹہ کے علاقے نواں کلی زرغون آباد میں گیس سلنڈرپھٹنے سے ایک شخص عبدالخالق ولد عبدالصمد قوم اچکزئی سکنہ نواں کلی جھلس کر زخمی ہوگیا جس کو زخمی حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.