
- Advertisement -
جمعیت علما ئے اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ28فروری کو ڈیرہ اللہ یار میں تاریخ ساز ملین مارچ ہو گا جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے ملین مارچ کی کا میابی کے لئے نصیرآباد ڈویژن میںصوبائی جماعت کی کمیٹیوں نے اپنی مہم شروع کردی عوام کو ملین مارچ میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع بدین سندھ میں ملین مارچ میں رونگی کے وقت صحافیوں سے باچیت کر تے ہوئے کہا کہ نصیر آباد ڈویزن میں کے ڈیر ہ اللہ یار میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ ہو گا جس میں لاکھوں فرزان توحید شرکت کر یں گے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی حلقوں پربھی زور دیا کہ وہ جعلی حکمرانوں کی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ملین مارچ میں بھر پور شر کت کریں گے اور مقتدر قوتوں پریہ واضح کریں کہ یہ جمہوری ملک ہے یہاں نااہل ٹولہ کو مسلط کر نے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے ہمارے لاکھوں کارکنان نے قر بانیاں دی ہیں اب نئی شکل میں غلامی کے دور میں گزار ہے ہیں جس کا مقابلہ کر نے کے لئے میدان میں اترے ہیں ہمارے اکابرین نے سوسال تک انگریزوں کے خلاف جنگ لڑ ی ہے اور ہم طاغوتی قوتوں اور ایجنٹوں کے خلاف میدان عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ 28فروری کو ملین مارچ کے تمام انتظامات اور سکورٹی کے لئے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانافضل الر حمن بلو چستان اور نصیر آباد ڈویزن آمدعوام اور علاقے کے لئے نیک شگوں اور ایک اچھی پیش رفت ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک میں نظام مصطفی کے قیام اور اس کے نافذکے لئے شروع دن سے ہی اپنی جدوجہد کی ہے اور اب بھی اپنی ان کاوشوں میں مصروف عمل ہے اس موقع پر میر جمع خان نچاری اور محمد رفیق پندرانی موجود تھے ۔