

- Advertisement -
ڈیرہ مرادجمالی کے مین بازار مزدور چوک پرموٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق 12 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیاجہاں پر 5افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ڈی آئی جی نصیرآباد کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں سندھ بلوچستان قومی شاہراہ مزدورچوک پرواقع نجی کلینک کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنڑول بم کادھماکہ ہوا دھماکے سے ڈاکڑ محمد اسحاق بگٹی سمیت 12 افرادعبداللہ کھوکھر،ہزارخان کھوکھر،علی نواز گجر،احمد ،اعجازمغیری ،شاہ محمد سولنگی،میراں بخش بنگلزئی، محمد ابراہیم بگٹی ،منیش کمار،علی دوست واگا ،محمد عمر بگٹی ،راجیش کمارشدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص محمد عمربگٹی زخموں کی تاب نہ لا تے جاں بحق ہو گیا دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیاڈاکڑ محمد اسحاق بگٹی سمیت 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر مزید علاج کے لئے لاڑکانہ اور سکھر کی ہسپتال ریفر کردیا گیا دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی ریڑھیوں کو بھی نقصان پہنچا زخمیوں میں اکثر مزدور طبقہ شامل ہیں کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر کمانڈنٹ ایف سی انجم شکیل ،ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی ،پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میر شوکت بنگلزئی اور اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگرسیول ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو ہرممکن طبعی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس سیول ہسپتال ڈاکڑ ایاز جمالی نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکڑوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو الرٹ کردیا جہاں ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکڑ حماد اللہ زہری ڈی ایچ او ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی اور ایم ایس ڈاکڑ ایاز جمالی نے میڈیکل ڈاکڑ ز کے ہمراہ زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کیا جبکہ کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اختر ڈی آئی جی راو منیرضیاء،کرنل انجم شکیل اور ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی نے دھماکے کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا تاہم سٹی پولیس او رسیکورٹی فورسز نے دھماکے کے جائے وقوعہ سے شواد اکھٹے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے بی ڈی ٹیم کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیاگیاجو موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔