کوئٹہ: حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر6ہوٹلز2شادی ہالز بیکر ی کو سیل متعدد کو جرمانہ

0

- Advertisement -

میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر6ہوٹلز،بغیراین او سی کے 2شادی ہالز ،دودھ میں ملاوٹ پرایک دودھ فروش جبکہ ایک بیکری کو سیل کردیاگیاجبکہ 11ہوٹلوں ،روٹی کیلئے آٹے کی وزن میں کمی پر3تندوروں،2پکوان ہاﺅسز کوبغیر این اوسی کے موقع پر جرمانہ کیاگیا ،کریک ڈاﺅن کے دوران روڈوں پر غیر ضروری بورڈز، تجاوزات کو بھی قبضے میں لے لیاگیا جبکہ متعدد دکانداروں کو ناقص صفائی ،تجاوزات بنانے سمیت دیگر پر وارننگ جاری کردئےے گئے اس کے علاوہ شہر میں قائم نجی ہسپتالوں کی پارکنگ نہ ہونے پرانہیں نوٹسز جاری کرکے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت پر ائیرپورٹ روڈ تھانے کو ایف آئی آر درج کرنے کی بھی درخواست دیدی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو نے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران مجسٹریٹ سٹی بہادر خان ،اسپیشل مجسٹریٹ سید سمیع اللہ آغا ،میٹروپولٹین کارپوریشن کے آفیسران چیف آرکیٹکٹ ذاکر خان ،پی آر او دلاور خان ،ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسلیم احمد ،زون ون انچارج سعادت اللہ ،چیف انسپکٹرانور لہڑی ،یاسین احمد ،ٹرانسپورٹ آفیسر سرور زہری اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ شہر کے پرنس روڈ،شاہ وکشاہ روڈ ،پٹیل روڈ ،ایم اے جناح روڈ ،ائیرپورٹ روڈ وملحقہ علاقوں میں ناقص صفائی صورتحال ،تجاوزات بنانے ،دودھ میں ملاوٹ اور این اوسیز نہ ہونے پر 30سے زائدہوٹلز ،دودھ فروشوں ،پکوان ہاﺅسز ،بیکریز،شادی ہالز ودیگر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیاگیا جن میں سے6ہوٹلز،2شادی ہالز،ایک بیکری،ایک دودھ فروش کے دکان کو سیل کردیاگیااس کے علاوہ متعدد ہوٹلز ،دودھ فروشوں ،پکوان ہاﺅسز ،بیکریز،شادی ہالزانتظامیہ کو ڈھائی لاکھ سے زائد جرمانے کیاگیا جبکہ شہر میں واقع نجی ہسپتالوں کے پارکنگز نہ ہونے پر انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کردئےے ۔کریک ڈاﺅن کے دوران اصلی لال کباب ،اکبر کڑاہی ،پشاوری مچھلی ہاﺅس ،بسم اللہ ہوٹل ،یوسف خان دودھ فروش ،جیوے لعل عبدالرحیم بیکرز اینڈ ڈیری فارم،پاپولر میرج ہال ،رحمانیہ بریانی اینڈ چاٹ مشتاق میرج ہال،بلنہ ہوٹل کو صفائی کی ناقص صفائی کی صورتحال ،دودھ میں ملاوٹ اور این او سی نہ رکھنے پر سیل کردیا جبکہ مبارک ہوٹل شاہ وکشاہ روڈ کو بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر بلڈنگ سیل کردی اور کہاکہ شہر میں 30فٹ سے زیادہ بلڈنگ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی ماضی میں جو کچھ ہواہے انہیں دوبارہ نہیں دوہراناچاہتے اس کے علاوہ مختلف ہوٹلوں میں ناقص صفائی ،تجاوزات بنانے اور لائسنس نہ ہونے پر مختلف ہوٹلوں دکانوں ،قصاب خانوں جن میں گرین ہوٹل کو30ہزار ،نعمت کدہ کو 25ہزار ،ائیرپورٹ روڈ پرواقع تکتونائٹ ہوٹل کو30ہزار ،اپیل ہوٹل کو20،الفجر ہوٹل کو10ہزار ،پشاوری چپل کباب کو15ہزار ،پرنس روڈ پرتندور والے کو5ہزار ،786ہوٹل کو10ہزار، اسامہ چاٹ کو 5ہزار ،رئیل اینڈ سپائسی شاہ وکشاہ روڈ کو30ہزار ،کیف النور ہوٹل کو5ہزار،شہزادہ مٹن شاپ کو5ہزار ،مشتاق پکوان ہاﺅس کو25ہزار ،اسد پکوان ہاﺅس کو10ہزار ،حق باہو آئسکریم کو5ہزار ،حق باہوہوٹل کو 5ہزار تندور والے کو 5ہزار ،نعیم کولڈرنگ والے کو10ہزار ایم اے جناح روڈ پرتندور والے کو5ہزار اور حشمت کولڈرنگ والے کو2ہزار روپے جرمانہ کیاگیاہے اس کے علاوہ 2کار پارکنگز کو این او سی حاصل نہ کرنے پر30,30ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اس کے علاوہ شاہ وکشاہ روڈ پر نئی بلڈنگ بنانے کوبغیراجازت نامہ اور ٹیوب ویل کی این او سی نہ ہونے پر سامان ضبط کردیاگیا۔اس موقع پر متعدد ہوٹل مالکان ،دکانداروں ودیگر کو وارننگ بھی جاری کردئےے گئے جبکہ روڈ پر تجاوزات بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں دکانوں کے سامنے رکھے گئے مشینری کو ضبط کرلیاگیاہے ۔ائیرپورٹ روڈ پرکریک ڈاﺅن کے دوران کار سرکار میں مداخلت پر 2افراد کو گرفتار کرلیاہے جبکہ محفل ہوٹل میں بہترین صفائی پر شاباش دی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرمیرفاروق لانگو کاکہناتھاکہ کراچی میں جس طرح مضرصحت کھانا کھانے کی وجہ سے 5جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کے بعد بھی اگر ہم مضرصحت کھانا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن نہ کرے تو یہ انسانیت کی تذلیل ہوگی ہمیں اپنے بچوں اور اس شہر پر رحم کھا کر دن رات کام کرناہے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ایک دن نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا،میں نے جب سے یہ عہدہ سنبھالا ہے کسی بھی سیاسی دباﺅ کو قبول نہیں کیاہے جو بھی رابطہ کرے گا میری طرف سے انکارہوگا انہوں نے کہاکہ جب تک ہم صحیح معنوں میں کام نہیں کرینگے کوئٹہ شہر کے مسائل جوں کے توں رہیںگے ،شہر میں پلاسٹک تھیلوں کےلئے ایک ہفتے کاالٹی میٹم دیاہے اس سلسلے میں تنظیم کے صدر سے ملاقات بھی ہوئی ہے ایک ہفتے بعد ہم بائیوڈگریڈایبل بیگز متعارف کرائینگے جو 15دن کے بعد خود ڈیزول ہوجائے گا،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کریک ڈاﺅن سے متعلق ہم نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے گزشتہ20سالوں سے انہیں صرف نوٹسز دئےے گئے ہیں مگر اب صرف کارروائی ہوگی ۔شہر میں تجاوزات ،بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنےو الے خلاف بھی جلد کارروائی کاآغاز کیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.