
- Advertisement -
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہم انڈیاکے گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ پاکستان پربری نظررکھنے والوں کے آنکھیں نکال دینگے ہمارے آباﺅاجداد نے اس ملک کو ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں جانوں کا نظرانہ دیکر حا صل کیا ہے ہم بابائے قوم حضرت محمدعلی جناح کے پاکستان کا دفاع اپنے خون کی آخری قطرے تک دینے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔نواب ثناءاللہ خان نے کہا کہ پاک سرزمین کا دفاع ہم اپنے ارمی سمیت تمام فورسز سے مل کر کرینگے بلکہ بلوچ عوام کو انڈیا سے جنگ کرنے کے لئے ہمارے افواج ایک قدم آگے پائینگے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب پاکستان کی تعمیر وترقی ہمارا بھی خواب ہے اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہم جتنے بھی جانوں کا قربانی دیں کم ہے اس ملک کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور ایک مضبوط مسلم قوم کے حیثیت سے اس کا دفاع کرنا بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب انڈیا کے دانت کھٹے کرنے کے لئے ہمیں اتحادواتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ہمارا دشمن ملک کا یہی خواہش ہے کہ پاکستان کا ملی یکجہتی کو پارہ پارہ کرکے اسے کمزورکیا جائے لیکن اس کا یہ خواہش کبھی بھی پورا نہیں ہونے دینگے۔