کوئٹہ میں غیر معیاری کھانا فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا اعلان

0

- Advertisement -

میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر میر فاروق لانگو نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر معیاری کھانا فروخت کرنے اور کچن کی صفا ئی نہ کرنے والے ہوٹل وریسٹورنٹ مالکان وانتظامیہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام اور میڈیاایسے ہوٹل وریسٹورنٹ کی نشا ندہی کرے جہاںغیرمعیاری کھانافروخت ہوتاہو یا صفائی کا خیال نہ رکھتاہوں میٹروپولیٹن انتظامیہ بھرپور کارروائی کریگی ،شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری کھانے فروخت کرنے پر اب تک 18ریسٹورنٹ پر3لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ،ہوٹل مالکان اپنے ہوٹل کی کچن کی صفائی کو بہتر بنانے کے ساتھ معیاری اور تازہ اشیا خوردونی عوام کو مہیا کریں کیونکہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی تاکہ کراچی جیسا واقعہ کوئٹہ میں پیش نہ آئے شہر سے تجاوزات ہٹانے ، صفائی مہم،بل بورڈز کے خاتمے کے بعد عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی کو ازسرنو فعال کیا جارہا ہے کوئٹہ کے باسی شہر کو حقیقی معنوں میں لٹل پیرس بنانے کیلئے میٹروپولٹین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹرمیر فاروق لانگو نے کہاکہ اس وقت میٹروپولٹین کے ریکارڈ میں 175ریسٹورنٹ رجسٹرڈ ہے اس لئے اب تک جن ہوٹلز کی رجسٹریشن نہیں ہے وہ جلد سے جلد میٹروپولٹین کارپوریشن سے اپنی رجسٹریشن یقینی بنائے اور جن کی رجسٹریشن کی مد پوری ہو چکی ہے وہ اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرائے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جانے کی بجائے مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ایک واضح میکنزم بنایا جارہا ہے اوربلاتفریق قانون پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اس لئے معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کے پاس اپنے علاقے کی شکایات درج کرائے تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جاسکے میرفاروق لانگو کا کہنا تھا کہ جانوروں کی مذبح خانے میں زبح کرنے کی جائے شہر کے مختلف علاقوں میںذبح کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے قصائیوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا اور اس ضمن میں ضلعی انتظا میہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ کوارڈنیشن کے بعد واضح لائحہ عمل طے کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو تازہ گوشت فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ بلڈنگ کوڈ کی خلا ف ورزی کرنیوالے افراد کی کیسز کا جائزہ لیا جارہا ہے جن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا جائیگا ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن ین بتایا کہ ہمارے پاس کوئٹہ میں فوڈ لیبارٹری کی سہولت دستیاب نہیں ہے تاہم دودھ ،گوشت اور دیگر اشیا خورونی کے سمپلز ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد ،لاہور یا کراچی بھجوائے جائینگے البتہ میٹروپولٹین کے پاس ٹیکنیکل ٹیم ،ڈاکٹرز اور دیگر عملہ موجود ہے انہوں نے کہاکہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ہم چاہتے ہیں کہ کراچی جیسا واقعہ کوئٹہ میں پیش نہ آئے اس لئے مضر صحت اور غیر معیاری خوراک بیچنے والے ریسٹورنٹ کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردینگے اس لئے تمام ریسٹورنٹ مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کی کچن کی صفائی کو بہتر بنانے کے ساتھ معیاری اور تازہ اشیا خوردونی عوام کو مہیا کریں کیونکہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور صفائی نہ کرنیوالے ریسٹورنٹ مالکان کیخلاف بلاتفریق جلد کریک ڈان کا آغاز کیا جائیگا اس لئے میڈیا کے دوستوں ،تاجروں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کی بہتری اور کراچی میں معصوم بچوں کی ہلاکت کی دلخراش واقعہ سے مستقبل میں بچنے کیلئے کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے عملے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کوئٹہ کے روایتی حسن کو خوبصورتی کو ازسرنو بحال کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.