
- Advertisement -
سبی کا تارےخی صدیوں پرانا سالانہ مےلہ 24فروری بروز اتوار (آج)سے شروع ہوگا تمام انتظامات مکمل سےکےورٹی انتظامات سخت اہم عمارتوں سمےت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادےا گےا برقی قمقوں نے شہر کے حسن مےں اضافہ کردےا مےن راستوں پر خےرمقدمی بےنرزلگانے کے علاوہ صدر پاکستان ، وزےر اعظم ، گورنر بلوچستان وزےراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزےروں چےف سےکرٹری سمےت مختلف محکموں کے سےکرٹرےز کی قد آور تصوےری نصب کردی گئی ۔ تفصےلات کے مطابق قدےم ترےن صدےوں پرانا تارےخی سبی مےلہ 24فروری(آج)سے شروع ہوگا جس کےلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سبی کا سالانہ مےلہ اپنی مثال آپ ہے جس کی روایت بلوچستان کے عظےم جرنےل سردار چاکر خان رند نے رکھی سبی مےلے کی خاص اہمیت اس وقت اور بڑھ گئی جب بلوچستان بھر کے قبائل سبی مےلے مےں شرکت کرکے آپس کے جھگڑوں کا حل کرکے شےروشکر ہوجاتے اور اس کی خوشی مناتے تھے اور اپنے جانوروں کی خرےد وفروخت کرتے تھے سبی تارےخ کے لحاظ سے بلوچستان کا تارےخی شہر ہے جو اپنی مہمان نوازی اور گرمی کے باعث دنےا بھر مےں مشہور ہے سبی بلکہ بلوچستان اور ملک بھر کے مالداروں وتجارت پےشہ افراد کا روزگا اس مےلے سے وابستہ ہے جبکہ ثقافتی پروگرامز سے ہمارا قومی کلچر فروغ پاتا ہے سبی مےلے مےں پاکستان کے وجود مےں آنے کے بعد پہلی مرتبہ قائداعظم محمد علی جناح سبی مےں شاہی دربار کی کرسی صدارت پر جلوہ افروز ہوئے ملک کے بڑے مےلہ مویشاں وصنعتی نمائش لاہور کے بعدسبی مےلہ ملک بھر کا دوسر قومی مےلہ ہے سبی مےلے کی تقریبات کے انتظامات حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی وچےئرمےن آرگنائزنگ کمےٹی سےد زاہد شاہ نے قومی خبر رساں ادارے آئی اےن پی کو بتاےا سبی مےلے کی تقریبات مےں نئی جدت لاتے ہوئے کئی نئے اور خصوصی آٹےمز بھی شامل کئے گئے ہےںجبکہ خواتےن بچوں کے لئے خصوصی پروگرام بھی رکھے گئے ہےں انہوں نے کہا کہ سبی سمےت ملک بھر کی عوام کےلئے سبی مےلے کی تمام تقریبات کو ےادگار بنائےں گے سبی مےلے کے تمام روایتی پروگراموں کو بھی شامل کےا گےا ہے سبی مےلے کی تقریبات مےں پاک افواج کی جانب سے فری مےڈیکل کےمپ ، فوجی سازوسامان کی نمائش ، ڈےم فنڈنگ کا خصوصی اسٹال، زرعی وصنعتی نمائش، آرمی پرےڈ فلاور شوز ہارس اےنڈ کےٹل شو جانوروں کی نمائش موٹر سائےکل جمپ مےوزیکل نائٹ شور۔کےڈٹ کالج کے طلباءکے درمےاںنےزہ بازی کے مقابلہ مےوزیکل نائٹ شوزخواتےن کےلئے مینا بازار ، بچوں کےلئے چلڈان شور،خصوصی بچوں کے پروگرام جبکہ اسکول و کالجز کی سلح پر طلباءوطالبات کے درمےاں کھےلوں کے مقابلہ مقابلہ نعت خوانی تصویرو پوسٹر سازی ، پےٹ شو، آتش بازی لےز لائٹ شو کے مقابلوں سمےت دےگر اہم پروگراموں کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سبی مےلہ معاشی اعتبار سے نہ صرف سبی بلکہ بلوچستان سمےت ملک کےلئے اہم تقریب سمجھا جاتا ہے جو اپنی اہمیت کے مطابق پاکستان بھر مےں مشہور ہے سبی مےلہ کی اہم خاص وجہ قومی سلح پر موےشی منڈی کا قےام بھی ہے جس کی بدولت مالداری کے شعبے کو فروغ ملتا ہے سبی مےلے مےں ہم بلوچستان بھر کے مالداروں سمےت عوام کی مہمان نوازی بھی کرتے ہےں اس مرتبہ بھی ہم اپنی روایت کو برقرار رکھےں گے سبی مےلہ سرکس ےا کھےل تماشے کا نام نہےں بلکہ ےہ پاکستان کی اہم تقریبات کانام ہے سبی مےلہ مالداری زمےنداری کے شعبے کو ترقی دےنے کےلئے اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے ملک بھر کے مالداروں اور زمےنداروں کو شعور و اگہی فراہم کرنے مےں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ سبی مےلے مےں جہاں دےگر اسٹال کی بدولت عوام کومحکموں کی کارکردگی کے بارے مےں آگہی حاصل ہوتی ہے محکمہ انٹی کرپشن بھی اپنا خصوصی اسٹال لگائے گی جس سے عوام کو ےہ معلوم ہوگا کہ بلوچستان مےں کون کون سے محکمہ کرپشن مےں ملوث ہےں اور ان کے خلاف کےا اقدامات کئے جارہے ہےں بلوچستان کی حکومت کس طرح کرپشن کی روک تھام کےلئے اقدامات کررہی ہےں انہوں نے کہا کہ صوبے سمےت ملک کے حالات کے پےش نظر سبی مےلے کی سےکےورٹی کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائےں گے اور عوام کو فول پروف سےکےورٹی کی سہولےات فراہم کرےں گے۔ ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ نے کہاکہ بلوچستان مےں کمشنری نظام کی بحالی کے باعث عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حکومت زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے سبی مےلے کو کامیاب بنانے کےلئے تمام آفیسران اپنی ذمہ داریوں کاا حساس کرےں اورتمام تقریبات مےں اپنی شرکت کو ممکن بنائےں واضح رہے کہ سبی کا تارےخی مےلہ شان وشوکت سے 24فروری بروز اتوار(آج) سے شروع ہوگا جو28فروری تک جاری رہے گا سبی مےلے کی افتتاحی تقریبات سردارچاکر خان اسٹےڈےم سبی مےںہونگی جس کےلئے تمام انتظامات کو حمتی شکل دےدی گئی اہم عمارتوں سمےت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادےا گےا مےن راستوں پر خےرمقدمی بےنرزلگانے کے علاقہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ، وزےر اعظم عمران خان ، گورنر بلوچستان امان اللہ ےاسےن زئی، وزےراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزےروں چےف سےکرٹری سمےت مختلف محکموں کے سےکرٹرےز کی قد آور تصوےری نصب کردی گئی ۔واضح رہے کہ سبی مےلے کی افتتاح تقریبات مےں وزےر اعلیٰ بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان کی آمد متوقع ہے جبکہ اختتامی تقریب مےں شرکت کرنے کے لئے صدر پاکستان وزےراعظم پاکستان سمےت پانچواں وزےراعلیٰ گورنرز چےف سےکرٹریز وزراءکو دعوت نامے جاری کردئےے گئے ہےں ۔