یہودی وقادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ دینی جماعتیں یہودی وقادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے بیرونی دباو پر قانون ناموس رسالت کوغیرموثر بنانے کی کوشیش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ملک بھر میں ہونےوالے کامیاب ملئین مارچوں میں لاکھوں شمع رسالت کےپروانوں کی شرکت غیر منصفانہ اور متنازعہ فیصلے کیخلاف عوامی ریفرنڈم اورعدلیہ کےغیر منصفانہ فیصلے پر عدم اعتماد کااظہار ہے۔سیکولر قوتیں ملک کے اسلامی اور بنیادی نظریے کوختم کرنے کی کوشش کررہی ہے عدالت کافیصلہ قانون اور آئین کےبجائےعالمی دباو پر ہے موجودہ حکمرانوں کولانے کامقصد پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کوسلب کرنا ہے۔ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ان خیالات کا ظہار جعفر آباد میں جلسےعام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور آئین اس حوالے سے اس نظریے کا تحفظ کرتاہے کہ ھماراملک دینی ملک ہے آج کچھ قوتیں اس ملک کے اسلامی اور بنیادی نظریے کوختم کرنی کی کوشش کی جارہی ہے اور موجودہ حکومت نے سب سے پہلے ختم نبوت قانون میں ترمیم لانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیاگیا انہوں نےکہا کہ توہین رسالت قانون واضح ہے اس میں تبدیلی نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ 28 فروری کوڈویژن نصیرآباد میں ہونےوالے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں شمع رسالت کےپروانے اس میں شریک ہوکر اسے بلو چستان کے تاریخ کافقیدالمثال ملین مارچ بنائیں گے اورعالم کفراور انکے آلہ کاروں پریہ ثابت کرینگے کہ غلامان رسول زندہ ہیں اوردینی ہمیت وغیرت کی آبوتاب سےجزبہ رکھتے ہیں اور وہ اپنامال وجان ۔اولادسب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت کیخلاف کسی بھی نا پاک سازش کوہرگزہرگز برداشت نہیں کرسکتے اور یہ تاریخ ساز ملئین مارچ گستاخان رسول اورناموس رسالت کے غداروں کے خلاف ایک بھر پور ایمانی قوت کامظاہرہ ہوگا اور حالیہ توہین رسالت کیس کے متنازعہ وغیر منصفانہ فیصلہ کےخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا انہوں نےکہا کہ ملک بھر کےناموس رسالت ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے ۔پہلے گستاخ رسول کی بریت اوراب رہائی مسلمانوں کے ایمانوں مسلسل بے چینی کاباعث بن رہی ہے عالمی دباو پردیاگیایہ فیصلہ عدل وانصاف کا خون ہے اور ناموس رسالت قانون کانفاذ ہی ملکی سلامتی کاضامن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.