
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع قلات میں ریج کے قریب قومی شاہراہ پر کنٹینر اورگاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قلات کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے کنٹینر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد منظور احمد ،محمد ظاہر،عبدالمنان ،اسداللہ اور محمد شریف موقع پر جاںبحق اور محمد یحییٰ شدید زخمی ہوگیاہے جاںبحق افراد میں تین کا تعلق کوئٹہ اور 2کا قلات سے ہے جبکہ زخمی کا تعلق بھی قلات سے بتا یا جارہا ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا