
- Advertisement -
صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے جو خدمت کا موقع دیا ہے انشا ءاللہ عوام کو مایوس نہیں کرونگاکوہلو کے عوام کی خدمت اور ترقی و خوشحالی میری اولین ترجیح ہے پوری خلوص نیت سے ہلواپنی فرائض سرانجام دینے کی کوشش کررہا ہوں۔حلقے کے بے روزگار نوجوانوں کو انشاءاللہ بہت جلد خوشخبری ملے گا ضلع میںترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے جس سے نہ صرف بے روزگارنوجوانوں کے لئے روزگارکے مواقع میسر کئے جائینگے بلکہ کوہلوکی تعمیر وترقی کے لئے اہم اقدامات کئے جائینگے ضلع میں فورسز کی مدد کیلئے پولیس اور لیویز کے نئے تھانے اور نرسنگ کالج کا قیام ، سبی ٹو کوہلو روڈ NHA کے حوالے، گریڈاسٹیشن کوہلو 1013واٹ سے 2026 واٹ تک اپ گریڈ ہونا، ہسپتال میں نئے ڈاکٹروں کی بھرتی اور کوہلو کے تمام محکموں کے بند پوسٹوں کی میرٹ پہ بحالی جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میر نصیب اللہ خان مری نے کہاکہ بلا رنگ و نسل اور بغیر کسی تعصب کے حلقے میں ترقیاتی کام شروع کئے جارہے ہیں۔