
- Advertisement -
بلو چستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں زمین کے تنازعہ پر2قبا ئل کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویزذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے آر ڈی 238میں دو قبائل میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 5فراد زخمی ہوگئے جنہیں سوئی اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ مزید کا رروائی جا ری ہے۔