
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں سیلابی ریلے میں 4افراد بہہ گئے جن میں سے 2کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کے مطابق اوتھل میں سیلابی صورتحال کے باعث 4 افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق برساتی ریلے میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال کنٹرول میں ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بارشوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔